نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید 83پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا 

  نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید 83پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آن لائن) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے تاہم اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں بجلی کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ کیا جانے والا اضافہ سالانہ بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے اضافے کے بعد بجلی کے صارفین پر84 ارب روپے کا مزید اضافی بوجھ پڑے گا۔ بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں 83 پیسے فی یونٹ اضافہ سال 2019-20ء کی ایڈجسٹمنٹ مد میں کیا گیا۔ یہ اضافہ بجلی کے صارفین سے سماہی بنیادوں پر موصول کیا جائے گا جس کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔ 
بجلی قیمت اضافہ

مزید :

صفحہ اول -