جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی کا ہر قسم کے خطرات کا بھر پور جواب دینے کا عزم 

  جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی کا ہر قسم کے خطرات کا بھر پور جواب دینے کا عزم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی(آن لائن)جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی صدا رت میں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر راو لپنڈی میں منعقد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جو ہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی،چیف آف ایئر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور وزارت دفاع،وزارت دفاعی پیداوار اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سٹرٹیجک و روایتی پالیسیوں،ڈاکٹرائنز اور مسلح افواج کی آپریشنل تیا ر یوں کے تناظر میں ابھرتے ہوئے علاقائی جیو سٹرٹیجک ماحول بشمول تیزی سے ہونیوالی پیشرفتوں کا جائزہ لیا گیا۔شرکاء نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر بھی غور کیا اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی خدمات کو سراہا،جو کووڈ 19پر قابو پانے کیلئے متحدہ قومی کوشش کیلئے قائم کیا گیا تھا۔شرکاء نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے اس موقف کو دوہرایا کہ بہادر کشمیری عوام کی ان کی اپنی انصاف کے حصول کیلئے جدوجہد اور اقوام متحدہ کی سلا متی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حق خود ارادیت کے حصول کیلئے سفارتی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رہے گی۔اجلاس میں اس عزم کو دوہرایا گیا کہ مسلح افواج جامع سکیورٹی حکمت عملی کے تحت ہر طرح کے خطرات سے پوری طرح نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔شرکاء نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی ادا ر و ں کی قربانیوں جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے تمام دفاعی و سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔
جنرل ندیم رضا

مزید :

صفحہ اول -