بھارتی کھلاڑی کو ناک آؤٹ کرنیوالے فائٹرکی ترجمان پاک فوج سے ملاقات

  بھارتی کھلاڑی کو ناک آؤٹ کرنیوالے فائٹرکی ترجمان پاک فوج سے ملاقات

  

 راولپنڈی (آن لائن)کشمیر ڈے کے موقع پر مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) کے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی راہول راجو کو ناک آؤٹ کرنے والے فائٹر احمد مجتبیٰ  نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی ہے۔پاکستان کے مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر احمد مجتبیٰ ولورین نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ تصویر شیئر   کرتے ہوئے یہ تحریر کیا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی حوصلہ افزائی اور حمایت پر شکر گزار ہوں، آپ سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اللہ پر یقین رکھیں، محنت اور عزم کے اصول کو اپنائیں۔

 فائٹر

مزید :

صفحہ اول -