کورونا مزید 57افراد کی جان لے گیا، 1502نئے مریض رپورٹ، آسٹریلیا کا پاکستا ن کو ویکسین دینے کااعلان 

کورونا مزید 57افراد کی جان لے گیا، 1502نئے مریض رپورٹ، آسٹریلیا کا پاکستا ن کو ...

  

 اسلام آباد، سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 185 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 59 ہزار 93 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 502 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 83 لاکھ 25 ہزار 543 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 452 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 16 ہزار 683 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔علاوہ ازیں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے کورونا ویکسین ’کویکس‘ابتدائی دنوں میں ہی پاکستان کیلئے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں ابتدائی طور پر کورونا ویکسین ’کویکس‘ پاکستان کو فراہم کی جائیگی جس میں 17.2 ملین خوراکیں شامل ہیں۔ آسٹریلیا نے کورونا ویکسین ’کویکس‘ میں 80 ملین ڈالر کا تعاون کیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہم محفوظ اور موثرکورونا ویکسین تک مساوی رسائی کی وکالت جاری رکھیں گے۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -