سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج پھر طلب 

    سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج پھر طلب 

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج جمعہ کو پھر  طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا جائزہ لیا جائیگا اور وزیراعظم پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطا بق اجلاس میں سینیٹ انتخابات کیلئے ناموں کو حتمی شکل بھی دیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پنجاب میں سینیٹ کے ٹکٹ کے 10 سے زائد خواہشمندوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جو رہنما سینیٹ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ان میں سیف اللہ نیازی، بابر اعوان، شہزاد اکبر، عمرسرفراز چیمہ، اعجاز چوہدی، ظہیر عباس،جلال الد ین رومی، سیف الدین کھوسہ، ڈاکٹرزرقا،تنزیلہ عمران اور جمشیداقبال چیمہ سمیت ثانیہ نشتر کے نام بھی متوقع امیدواروں میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ ق لیگ کے اتحادی کامل علی آغا کے ٹکٹ کی منظوری عمران خان پہلے ہی دے چکے ہیں۔

پارلیمانی بورڈ

مزید :

صفحہ اول -