پیغام بھیجنا دور، قاضی فائز عیسیٰ کو جانتا تک نہیں،چوہدری سالک

  پیغام بھیجنا دور، قاضی فائز عیسیٰ کو جانتا تک نہیں،چوہدری سالک

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے ٹی وی اینکر کی فیک نیوز پر مبنی ٹوئٹ پر سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی اینکر کی جانب سے منسوب الزام کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،میں قاضی فائز عیسیٰ کو جانتا تک نہیں، انکو واٹس ایپ پر پیغام بھیجنا تو دور کی بات ہے۔ چوہدری سالک نے اینکرغریدہ فاروقی کو چیلنج کیا کہ وہ مذکورہ خبر کے بارے میں حقائق پیش کریں یا اس خبر کی تردید کرکے معذرت کریں بصورت دیگر وہ ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ اینکر غریدہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں چوہدری سالک حسین کے حوالے سے بے بنیاد فیک نیوز پوسٹ کی کہ چوہدری سالک نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو واٹس ایپ میسج کیاکہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ترقیاتی فنڈز ملے ہیں۔

چوہدری سالک

مزید :

صفحہ اول -