منواں میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گر گیا، ملبے تلے دب کر 3افراد جاں بحق، 9زخمی 

  منواں میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گر گیا، ملبے تلے دب کر 3افراد جاں بحق، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے میں زیرتعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ 9 افرادزخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیوں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مناواں کے  علاقہ میں واقع پرائیوٹ ہاوسنگ سوسائٹی میں زیرتعمیر مسجد جامعتہ الصراط کے گنبد کا لینٹر کھولتے ہوئے زوردار دھماکے سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں کام کرنے والے مزدور ملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے 3مزدوروں 40سالہ شریف، 45سالہ منظور اور 36سالہ ریاض کو مردہ حالت میں جبکہ رمضان، امتیاز، نوید، ناصر، عامر، حفیظ، ظفر، یاسین اور رفیق کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق مسجد ابھی زیر تعمیر تھی اور اس کا گنبد بنایا جا رہا تھا مگر بننے سے پہلے ہی گر گیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔
گنبد

مزید :

صفحہ اول -