پی پی، ن لیگ اور متحدہ سے مختلف ہونے کے دعویدار ان سے بھی بدترنکلے

پی پی، ن لیگ اور متحدہ سے مختلف ہونے کے دعویدار ان سے بھی بدترنکلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے اگر اس قسم کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے تو اس کی ذمے دار بھی ہمارے ملک کی سیاسی جماعتیں ہیں جو اصل انتخابی اصلاحات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،اس قسم کی ویڈیو کا سامنے آنا انتخابی اصلاحات کا نہ ہونا ہے جب ہمارے ملک کی خود کو بڑی سیاسی جماعتیں کہلوانے والی جماعتیں اپنی اپنی پارٹی کے ٹکٹوں کی خریدو فروخت کریں گی تو پھر ان کے ارکان اسمبلی بھی اس طرح کی ایکٹویٹی کریں گے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا جس طرح سے عمران خا ن نے وزیر اعظم بننے سے قبل بڑے بڑے دعوے کئے تھے وہ حکومت میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم سے مختلف ثابت ہونگے مگر عملی طور پر ایسا نہ ہوا بلکہ یہ توان سے بھی بد تر ثابت ہوئے ہیں اور قوم ان سے زیادہ مایوس ہے۔
لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ اول -