ویڈیو سے معلوم ہوا خودنوٹوں کے بیگ دو،خود شور مچاؤ اور ویڈیو بناؤ

  ویڈیو سے معلوم ہوا خودنوٹوں کے بیگ دو،خود شور مچاؤ اور ویڈیو بناؤ

  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے سینیٹ الیکشن کے موقع پر جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس سے یہ بات اخذ کی جا سکتی ہے کہ پہلے خود ہی نوٹوں کے بیگ دو،خود ہی ویڈیو بناؤاور پھر ان کیخلاف خود ہی شور مچاؤ، اس ویڈیو سے ان کا نیا پاکستان سامنے آ گیا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا تبدیلی سرکار کا یہ حال ہے کہ کرپشن بھی خوب کرو،حصہ بھی خوب وصولو اور واویلہ بھی خود ہی کرو،عمران خان اوپن بیلٹ کا آرڈیننس صرف اور صرف اپنے ارکان کیلئے لائے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے تحریک انصاف کے لوگ اپنے پیرا شوٹرز کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہیں دینگے۔

طلال چوہدری

مزید :

صفحہ اول -