پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی،چور مچائے شور والا معاملہ ثابت ہو گیا 

پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی،چور مچائے شور والا معاملہ ثابت ہو گیا 

  

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید حسن مرتضی نے کہا ہے جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس سے تو پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی ہے، سوال یہ ہے یہ اتنا عرصہ کس بات کاانتظار کررہے تھے،انہوں نے اب تک اس ویڈیو کو کیوں چھپائے رکھا اور اب اس سینیٹ کے الیکشن کے موقع پر انہوں نے خود ہی ویڈیو جاری کرکے کیا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی چور مچائے شور والا کام کررہی ہے، ان کے اپنے لوگوں نے اپنے لوگوں کو پیسے دئیے خود ہی ویڈیو بھی بنائی اور خود ہی جاری بھی کرد ی اور ایک ایسے شخص کو انہوں نے صوبائی وزیر بھی بنائے رکھا اور اب اس کو نکال بھی دیا، انہوں نے اپنی طرف سے تو بڑی سمارٹ گیم کھیلنے کی کوشش کی ہے مگر یہ لوگ خود ہی ایکسپوز ہو گئے ہیں۔

سید حسن مرتضیٰ

مزید :

صفحہ اول -