پنجاب پولیس کی پہچان عوام کی مددگار فورس بنانا ترجیح، انعام غنی 

پنجاب پولیس کی پہچان عوام کی مددگار فورس بنانا ترجیح، انعام غنی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ کرائم فائٹنگ کے علاوہ شہریوں کے ساتھ باہمی اعتماد و تعاون کی فضا کو مضبوط اور بہتر سے بہتربناتے ہوئے عوام کی مددگار فورس کے طو رپر پنجاب پولیس کی پہچان بنانا میری ترجیحات میں شامل ہے اورا س سلسلے میں سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کے علاوہ موثر حکمت عملی کے تحت ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت عوام کی خدمت اور تحفظ کیلئے پنجاب پولیس کو مزید فعال بنایا جائے گا جبکہ شہریوں کے ساتھ مثبت رویہ، خوش اخلاقی اور خدمات کی باآسانی فراہمی بھی پولیس کے مثبت تشخص کو اجاگر کرے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس اور یو ایس آئی پی کے اشتراک سے منعقدہ سٹیزن سنٹرک پولیسنگ کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں عوام دوست پولیسنگ کے فروغ اور سفارشات کی تیاری کیلئے پولیس افسران کے علاوہ عدلیہ، قانون، انسانی حقوق اور تدریس سمیت مختلف شعبوں کی نامور شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے تاکہ ان کے تجربات کی روشنی میں پولیس اور عام شہری کے باہمی تعلق کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات لئے جاسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ سٹیزن سنٹرک پولیسنگ کانفرنس کے دوسرے روز سیشن میں شرکت کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

علاقائی -