سول کورٹ کی کھوکھر پیلس کے حکم امتناعی کی درخواست پر سماعت سے معذرت 

سول کورٹ کی کھوکھر پیلس کے حکم امتناعی کی درخواست پر سماعت سے معذرت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سول کورٹ نے کھوکھر پیلس کے حکم امتناعی کی درخواست واپس سیشن جج لاہور کو ارسال کرتے ہوئے اس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے،سول جج چودھری مطیع الرحمن نے نجی وجوہات کی بنیاد پر درخواست کو واپس سیشن جج کو ارسال کردیاہے تاکہ اسے سماعت کیلئے کسی دوسرے جج کے پاس بھجوایاجاسکے،درخواست گزار چودھری فضل نے کھوکھر پیلس سے زمین لینے کیلئے درخواست دائر کررکھی تھی، درخواست گزار کا موقف ہے کہ کھوکھر پیلس سائل کی زمین پر قبضہ کرکے بنایا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -