پیراگون ریفرنس: نیب کے3 مزیدگواہ طلب، سماعت 25 فروری تک ملتوی 

پیراگون ریفرنس: نیب کے3 مزیدگواہ طلب، سماعت 25 فروری تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پیراگون ریفرنس میں نیب کے تین مزیدگواہوں کو طلب کرتے ہوئے خواجہ برادران کے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی،احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے خواجہ سعد رفیق کے وکیل امجد پرویز کی عدم حاضری کے باعث کیس سماعت ملتوی کرتے ہوئے نیب کے تین گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -