پنجاب ایمرجنسی سروس: 24گھنٹوں میں 937 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا 

پنجاب ایمرجنسی سروس: 24گھنٹوں میں 937 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 937 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 628 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 381 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (65فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 418ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 26 مسافر 469اور135پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ225ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت215متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد79حادثات میں 85 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان58حادثات میں 62متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1022متاثرین میں 839مرد اور183خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 199افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 521افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ302زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 774موٹر سائیکلز،127آٹو رکشے، 90 موٹر  کاریں، 48 وین 12 مسافر بسیں، 43 ٹرک اور103دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -