فیروزوالہ، ٹریفک حادثات میں دوافراد جاں بحق، 3 زخمی
فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دوافراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈکی آبادی قلعہ ستار شاہ کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں فیصل آباد کا رہائشی نوجوان وقار الحسن جاں بحق ہو گیا حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا فیکٹری ایریا پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کر لی۔ لاہور روڈ پر چونگی سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر رکشہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں اشفاق احمد ہلاک ہو گیا پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کر لی۔ کالا خطائی روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔