فیروزوالہ، معمولی جھگڑے پر چچا زاد بھائی قتل، ساتھی زخمی

فیروزوالہ، معمولی جھگڑے پر چچا زاد بھائی قتل، ساتھی زخمی

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) کالا خطائی روڈ پر واقع گاؤں مبارک پورہ خورد میں معمولی جھگڑے پر دو سگے بھائیوں سفیان اور عرفان نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے اپنے چچا زاد بھائی انعام اللہ کو ہلاک اور ساتھی کو شدید زخمی کر دیا ملزمان فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ مبارک پورہ خورد کے رہائشی سفیان کا اپنے رشتہ دار کے ساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر محلے داروں نے بیچ بچاؤ کروا دیا مگر سفیان وغیرہ نے رنجش رکھی۔ انعام اللہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رہائشی ڈیرہ سے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں سفیان، عدنان وغیرہ نے انہیں روک کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں انعام اللہ اور ذیشان زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انعام اللہ دم توڑ گیا صدر مریدکے پولیس نے مقتول کے بھائی عظمت علی کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔

مزید :

علاقائی -