شیخوپورہ،ملزمان نوجوان کو قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار
شیخوپورہ (بیورورپورٹ) نامعلوم افراد نے نوجوان کو گلہ دبا کر قتل کر کے لاش کو کھیتوں میں پھینک دی۔ تھانہ بھکھی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئیلاششیخوپورہ روانہ کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے بتایا گیا ہے کہ گاؤں جیتہ میں 15/16سالہ حامد علی ولد ذوالفقار قوم ملک کی ڈیڈ باڈی کھیتوں سے ملی.جیسے نامعلوم سفاک ملزمان نے گلہ دبا کر قتل کیا، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ضروری کاروائی شروع کر دی ہے۔