فیروزوالہ، ڈکیت گینگ کا سرغنہ  تین ساتھیوں سمیت گرفتار 

  فیروزوالہ، ڈکیت گینگ کا سرغنہ  تین ساتھیوں سمیت گرفتار 

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) سرکل فیروزوالہ پولیس نے سٹریٹ کرائم اور رابطہ سٹرکوں پر ناکے لگا کر راہگیروں کو لوٹنے والے پانچ رکنی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کاشف عر ف کاشی کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا جبکہ گروہ کا اہم رکن فرار ہو گیا۔ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں نے ابتدائی تفتیش میں ایک درج کے قریب سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا۔  پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے ملزمان کی گرفتاری پر ڈی ایس پی فیروزوالہ غلام دستگیر خان اور پولیس چوکی کوٹ نور شاہ کے انچارج شاہ فیصل اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -