خود کو حساس ادارے کا سینئر آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، واکی ٹاکی برآمد

خود کو حساس ادارے کا سینئر آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، واکی ٹاکی برآمد

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی صدر آپریشن حفیظ الرحمان بگٹی کی پریس کانفرنس ہو ئی،خود کو حساس ادارے کا سینئر آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ایس پی صد ر ڈویثر ن حفیظ الرحمان بگٹی نے پر یس کا نفر نس میں بتا یا کہ ایس ایچ او تھانہ چوہنگ انسپکٹر ابر ار حسین رضو ی نے کارروائی میں خود کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کیا۔ملزم احساس ادارے کی وردی پہن کر کارروائیاں کرتا تھا۔ملزم اپنا نام حساس ادارے کا آفیسر رانا فائق کے نام سے ظاہر کرتا تھا۔ملزمان نے جوبلی ٹاؤن سے گزشتہ رات شہری کی گن پو ائنٹ پر گاڑی چھینی ہے اور گا ڑ ی لیکر فر ار ہو گیا۔ملزمان سرکاری نمبر پلیٹ اور بلو لائٹ والی گاڑی دوران واردات استعمال کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی، حساس ادارے کی جعلی جیکٹ، واکی ٹاکی اور جعل سازی کا دیگر سامان برآمد کر لیا۔

مزید :

علاقائی -