سندر پولیس کی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار،مسروقہ سامان برآمد

سندر پولیس کی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار،مسروقہ سامان برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سندر پولیس کی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق سندر پولیس نے کارروائی کے دوران 5رکنی اسامہ عرف آسو ڈکیت گینگ کے ملزمان عبدالوہاب عرف اسامہ،فیصل،محبت علی،طارق اور عمیرکو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 5چھینے گئے موٹر سائیکل، 7عدد موبائل فونز، اور موبائل اسیسریزسمیت 7لاکھ روپے سے زائد کا سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے3پسٹل بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -