شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری،ڈی آئی جی آپریشنز

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری،ڈی آئی جی آپریشنز

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہاہے کہ امن و امان کا قیام اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ لاہور پولیس جرائم کنٹرول کرنے کیلئے بھی سرگرم عمل ہے۔ سمارٹ پولیسنگ کے فروغ اور پولیس فورس کوعوام دوست بنانے کیلئے موثراقدامات جا ری ہیں۔ساجد کیانی نے مزیدکہا ڈویژنل ایس پیز جرائم کی بیخ کنی کیلئے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ تفصیلا ت سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے بتایا لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ جنوری کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 4233ملزمان کو گرفتار کیا۔ سٹریٹ کرائم،ڈکیتی،راہزنی ودیگر جرائم کیخلاف کریک ڈاؤن میں 89گینگز کے 203 ملزمان سے 01 کروڑ 04 لاکھ سے زا ئد روپے مالیت کی ریکوری کر کے ورثاء کے حوالے کی گئی۔ناجائز اسلحہ کیخلاف گرینڈ آپریشن کے دوران856ملزمان کو گر فتار کے اْن کے قبضہ سے 128 رائفلز، 12 کلا شنکو ف، 9 2 بندوقیں،759ریوالورزوپسٹلزاور8637 گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کیخلاف کارروا ئی کے دوران778ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے05کلو413 گرام ہیروئن،247کلوگرام سے زائد چرس،120گرام آئس،03 کلوگرام افیون اور10224بوتلیں شراب برآمدکی گئیں،قمار بازی کیخلاف کارروائی کے دوران390ملزمان سے 12لاکھ35 ہزارروپے سے زائد رقم برآمدکی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران149 ملزمان گرفتار کر کے 41مقدمات درج کئے گئے۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب355 اشتہاری اور295عدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،گداگری، پرائس کنٹرول،فارنر اور لاؤڈ سپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر1207ملزمان گرفتارکئے گئے۔

مزید :

علاقائی -