تھانہ ہنجروال پولیس نے بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

تھانہ ہنجروال پولیس نے بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) تھانہ ہنجروال پولیس نے بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کی واردات کا باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے یہ مقدمہ مقتول خرم جنید اور ملزم وقار جنید کے تیسرے بھائی کی درخواست پر درج کیا ہے جبکہ پولیس نے مقتول خرم جنید کی نعش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔ مقتول اور ملزم کے تیسرے بھائی حمزہ جنید کے مطابق ملزم اور مقتول کے درمیان گزشتہ روز معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم وقار جنید نے اپنے ہی بڑے بھائی کو تین گولیاں مار کر زخمی کردیا جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

مزید :

علاقائی -