اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائیاں، لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد 

اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائیاں، لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی کارروائیاں،اندرون وبیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو پر دوران تلاشی مشتبہ پارسلوں سے منشیات برآمد کر لی ہیروئن کو بڑی مہارت کے ساتھ بیلٹ اور لیڈیز کپڑوں کے اندر چھپایا گیا تھا اے این ایف کے مطابق پارسل محمد جمیل جو کہ سیالکوٹ کا رہائشی ہے کے نام سے انگلینڈ میں عامر زبیر کے لئے بک کیا گیا تھا۔جبکہ دوسرا پارسل نازیہ پروین جو کہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے کے نام سے لندن احمد کے نام سے بک کیا گیا تھا.اس کے علاوہ تیسری کارروائی میں لاہور کے علاقے شادباغ انڈر پاس رنگ روڈ پر کاروائی کے دوران منشیات جبکہ چوتھی کارروائی میانوالی کے علاقے ایم ایم روڈ پر ہرنولی موڑ کے قریب ہوئی۔ جہاں پر دوران تلاشی منشیات برآمدکر کے ملزمان بنام مومن جو کہ ساؤتھ وزیرستان کا رہائشی ہے اور عبدالرؤف جو کہ شاہ میرا لاہور کا رہائشی ہے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا برآمد ہونے والی منشیات میں تقریبا 98.920 گرام ہیروئن 1.200کلوگرام آیس(ice) اور 55 کلو گرام چرس شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -