گجرات، ملا ڈکیت گینگ گرفتار، پونے 11 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد

گجرات، ملا ڈکیت گینگ گرفتار، پونے 11 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد

  

گجرات (بیورورپورٹ) گجرات پولیس تھانہ بی ڈویژن کی کاروائی‘بازار میں ہونے والی چوری کی دو بڑی وارداتیں ٹریس کرلیں۔ 2رکنی" ملا ڈکیت" گینگ کوگرفتار کر لیا،11لاکھ 70ہزار روپے کا مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت نے سٹی کے علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ بی ٖڈویژن ایس آئی محمد عتیق کو خصوصی ٹاسک دیا۔ جس پر پولیس ٹیم نے خطرنا ک ملا گینگ جن میں طارق عرف ملا اور منیر کو گرفتار کر کے قبضہ سے 5لاکھ 70ہزار روپے نقدی،6لاکھ روپے مالیتی کے سوٹ، 25حقے اوروارداتوں میں استعمال ہونے آلات نقب زنی اوراسلحہ2 عدد پسٹل 30بوربھی برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے تاجر برادری اور شہریوں نے واردتیں ٹریس ہونے اور انکا چوری شدہ مال واپس ملنے پر ڈی پی او عمر سلامت، اور گجرات پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -