ڈسکہ، مختلف ٹریفک حادثات  میں متعدد افراد زخمی

ڈسکہ، مختلف ٹریفک حادثات  میں متعدد افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)شدید دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی۔ سیالکوٹ سے ڈسکہ روڈ پر  باب سیالکوٹ کے قریب اینٹوں والی ٹرالی موٹرسائیکل اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 40سالہ افتخار، 37سالہ وسیم  اور 47سالہ عامر شدید زخمی ہو گئے جبکہ گلوٹیاں موڑ کے قریب دھند کے باعث دو رکشوں، مزدہ، بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 40سالہ شازیہ،  35سالہ ارشد، 48سالہ صدیق اور30سالہ رحمن اور 40سالہ شخص زخمی ہو گئے۔ ایمن آباد روڈ پر بھلو والی چوک میں ایوری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیا ن تصادم میں 30سالہ عامر زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -