گوجرانوالہ:آلودگی پھیلانے والی مزید 12 فیکٹریاں سیل

گوجرانوالہ:آلودگی پھیلانے والی مزید 12 فیکٹریاں سیل

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)ڈپٹی ڈائر یکٹر ماحولیات گوجرانوالہ عمر اشرف نے کہا کہ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ ماحولیات گوجرانوالہ کا انتظامیہ کے ساتھ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ روڈ، کو ہلو والا ایریا میں آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے بتایاکہ 12 فیکٹریوں کو سیل کیاگیاہے۔ 2افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی ہیں جبکہ 2 افراد کو موقع پرگرفتار کرکے حوالے پولیس کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -