گوجرانوالہ:چوری کی وارداتوں میں ملو ث گینگ کے 4 ملزم گرفتار

گوجرانوالہ:چوری کی وارداتوں میں ملو ث گینگ کے 4 ملزم گرفتار

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) سٹی پولیس آفیسر سرفراز احمد فلکی کے احکامات کے پیش نظر ڈی ایس پی کھیالی رانا محمدزاہد کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی انسپکٹر سیف اللہ ورک نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی اورسرچ آپریشن کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث و مطلوب چور گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کرکے پانچ موٹر سائیکلیں برآمد کرلئے۔دورا ن تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ علاقہ تھانہ سبزی منڈی اور اس کے گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں اکرام الحق،صفدر،عبدالرحمن اورعلی حسن شامل ہیں۔چور گینگ کی گرفتاری پر علاقہ کے لوگوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی انسپکٹر سیف اللہ ورک اور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -