شیخوپورہ،دو گروپوں میں جھگڑا،فائرنگ سے2افراد زخمی
شیخوپورہ (بیورورپورٹ)فیصل آباد روڈ کی آبادی ماناوالہ کے نواحی گاؤں تانی چک میں گلی میں نالی بنانے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلہ میں گولیاں لگنے سے دوافراد شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے زخمی ہونے والوں میں انصر ولد شریف 30 سال اور عابد ولد محمد حسین 35 سال ہیں۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے زخمیوں کو فوراً طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیاہے