بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی جعلی سرچ آپریشن میں بزرگ شہری شہید کر دیا

بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی جعلی سرچ آپریشن میں بزرگ شہری شہید کر دیا

  

سری نگر(آئی این پی) بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، بزدل بھارتی فوجیوں نے سری نگر کے ضلع بارہ مولامیں 60سالہ بزرگ کو شہید کردیا، مقبوضہ وادی میں کشمیری رہنما مقبول بٹ کے 37ویں یوم شہادت پر مکمل ہڑتال ہے، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے۔عالی میڈیا کے مطابق اڑی کے علاقے میں بھارتی فوج نے نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 60سالہ سرفراز احمد کو شہید کردیا، بھارتی فوجیوں کی جانب سے ظلم کی انتہا اس وقت ہوئی جب مقتول کا جسد خاکی لواحقین کو دینے کے بجائے اری کے قبرستان میں تدفین کردی گئی، یہ قبرستان بھارتی افواج کے زیر انتظام ہے، جہاں جعلی سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید نوجوانوں کے جسد خاکی کو اہل خانہ کو دینے کے بجائے یہاں دفن کردیا جاتا ہے۔دوسری جانب کشمیر کی آزادی کی تحریک چلانے پر بھارت کی جانب سے مقبول بٹ کو 11فروری 1984کو نئی دہلی کی تہار جیل میں پھانسی دی گئی تھی اور انہیں جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا تھا، آٹھ فروری کو مشہور کشمیری حریت رہنما افضل گورو کی آٹھویں برسی کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اس عہد کی تجدید کے ساتھ منائی گئی کہ کشمیر کی آزاد ی کی تحریک کو آگے بڑھایا جائیگا۔ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس،میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت فورم اور دیگر آزادی پسند رہنما ں اور تنظیموں نے کی تھی، مقررین نے شہید حریت رہنما ؤں افضل گورو،مقبول بٹ،برہان مظفر وانی اور دیگر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور کشمیریوں کے حق خوددارادیت کی منصفانہ جدوجہ کی حمایت کا عزم کیا۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -