پی ایس ایل 6: غیر ملکی کھلا ڑیوں کی آمدکا سلسلہ شروع 

پی ایس ایل 6: غیر ملکی کھلا ڑیوں کی آمدکا سلسلہ شروع 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 6 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جبکہ ایونٹ میں شرکت کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم گذشتہ شب سلیف آئسولیشن میں چلی گئی، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے بھی آفیشلز کی طرف سے از خود قرنطینہ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پہلا ٹیسٹ خود کرانا ہوگا، ہوٹل میں دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پرکرکٹرز و آفیشلز کے لیے 3 دن کا قرنطینہ لازمی ہے، جس کے بعد وہ بائیو سیکور ببل میں داخل ہوجائیں گے، ایونٹ کے لیے ٹیموں کی پریکٹس کا سلسلہ پیر سے شروع ہورہا ہے، نیشنل اسٹیڈیم، اس سے ملحقہ حنیف محمد ریجنل ہائی پر فارمنس سینٹر اورمعین خان کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -