ٹی20 سیریز، پاکستان پروٹیز کیخلاف جیت کیلئے فیورٹ ہے، رزاق

    ٹی20 سیریز، پاکستان پروٹیز کیخلاف جیت کیلئے فیورٹ ہے، رزاق

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)عبدالرزاق نے پروٹیز کیخلاف ٹی 20سیریز میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا۔ گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہاکہ جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز کیلیے کھلاڑیوں کو میرٹ پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ بھی حاصل ہونے کی وجہ سے پاکستان فیورٹ ہے، میں پر امید ہوں کہ ٹیسٹ کے بعد میزبان ٹیم مختصر فارمیٹ کی سیریز میں بھی سرخرو ہوگا۔انھوں نے کہا کہ محمد حفیظ اچھی فارم میں ہیں مگر ان کی ترجیح ٹی 10لیگ میں شرکت تھی، ان کو پروٹیز کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا، حفیظ جس مقام پر ہیں ان کو ٹی 10لیگ پر پاکستان کو ترجیح دینا چاہیے تھی پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ سے سیریز جیتے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -