ڈھاکہ ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے5 وکٹوں پر223 رنز بنالئے

ڈھاکہ ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے5 وکٹوں پر223 رنز بنالئے

  

ڈھاکہ(نیٹ نیوز)  ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے  بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر5 وکٹوں پر223 رنز بنالئے ہیں  ویسٹ انڈیز کی جانب سے بونر74 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ بریتھویٹ نے 47،کیمبل نے36 بلیک وڈ نے 28 اور موسیلی نے سات رنز بنائے ہیں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی جانب سے ابوجید اورتجل اسلام نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ سومیار سرکار نے ایک ویسٹ انڈین بیٹسمین کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 اس سے قبل کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد میزبان بنگلہ دیش کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -