کو چنگ وممنوعہ ادویات کی روک تھام کیلئے کورس آج ہوگا 

کو چنگ وممنوعہ ادویات کی روک تھام کیلئے کورس آج ہوگا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(سپورٹس رپورٹر):پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام چھٹا کوچنگ اور ممنوعہ ادویات کی روک تھام کے لئے کورس آج لاہور میں ہوگا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے بتایاکہ کورس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کورس صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورس منعقد کروانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہے اور ان ادویات کے استعمال سے سال میں بہت سے کھلاڑی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ کورس میں جم مالکان، کوچز اور کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں۔ کورس کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔