آسٹریلین اوپن: دفاعی چمپئن صوفیہ کینن کو اپ سیٹ شکست 

  آسٹریلین اوپن: دفاعی چمپئن صوفیہ کینن کو اپ سیٹ شکست 

  

میلبورن(اے پی پی):امریکہ کی نامور ٹینس سٹار، فورتھ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن صوفیہ کینن آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ صوفیہ کینن کو ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں اسٹونیا  کی ٹینس سٹار کایا کنیپی نے اپ سیٹ شکست سے دوچار کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ پہلے گرینڈ سلام میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں اسٹونیا  کی کایا  کنیپی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی  عالمی نمبر چار اور میگا ایونٹ کی دفاعی چیمپئن 22 سالہ  صوفیہ کینن کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 2-6سے اپ سیٹ شکست دیکر ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 64منٹ تک جاری رہا۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -