قبضہ مافیا کے خلاف گھیراتنگ، مختلف شہروں میں آپریشن، سرکاری اراضی واگذار

قبضہ مافیا کے خلاف گھیراتنگ، مختلف شہروں میں آپریشن، سرکاری اراضی واگذار

  

 شجاع آباد‘ خانیوال‘ ڈیرہ غازیخان‘ روجھان‘ وہاڑی (تحصیل رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے حکم انتظامیہ کے قبضہ مافیا کے خلاف شہر شہر آپریشن جاری ہیں گزشتہ روز بھی مختلف شہریوں میں کارروائی کے دوران کروڑوں کی سرکاری اراضی واگذار کرائی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کے تحت ضلع ملتان میں لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈوان میں تیزی ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پرا سسٹنٹ(بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

 کمشنر شجاع آباد نے موضع مرالی وہن میں سینٹر گورنمنٹ کے رقبے 8کنال4مرلے مالیت8کروڑ20لاکھ روپے پر قایض چوہدری شیر نے رقبہ واگزار کرالیا آپریشن اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمدزبیر کی سربراہی میں کیاگیا اس موقع پر سول ڈنفس کے عملے سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی چوہدری شیر سرکاری رقبے پر کافی سے قایض تھا اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ سرکاری اراضی پر جوکوئی پر قایض ہے اس کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجائے گا اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جائیں گے۔جبکہ حکو مت پنجابکی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلع میں سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈاؤن بلاتفریق جاری ہے-حکومتی احکامات کی روشنی میں عبدالحکیم میں بھی 400 کینال رقبہ کا ناجائز قبضہ واگرار کرلیا گیا واگزار کرائے گئے رقبہ کی مالیت کروڑوں روپے ہے- اسسٹنٹ کمشنر خرم حمید،سی او ٹاؤن کمیٹی محمد حسین بنگش نے اپنی نگرانی میں قبضہ واگزار کرایا-کارروائی محکمہ مال پولیس کی افرادی قوت کیساتھ، بھاری مشینری کی مدد بھی لی گئی اور رقبہ پر کاشتہ فصلیں تلف کردی گئیں -ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کسی کو سرکاری زمینوں پر دوبارہ قبضوں کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ ادھر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے موضع  رکھ کوٹلہ سکھانی میں ایک ہزار کنال سرکاری رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کرالیا گیا۔پختہ تعمیرات مسمار کردی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے آپریشن کی نگرانی کی۔قبضہ مافیا کے خلاف دیگر قانونی کاروائی بھی شروع کردی گئی۔دریں اثناء  روجھان کے علاقہ چک دلبر میں وزیراعظم۔عمران خان اور وزیراعلی عثمان خان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر عابد شبیر لغاری اور ایس ڈی پی او فیاض الحق چودھدری کی قیادت میں قابضین سے سرکاری اراضی چھڑوانے کے لیے چھ گھنٹے کا طویل گرینڈ آپریشن کیا گیا آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر عابد شبیر لغاری اور ایس ڈی پی او روجھان فیاض الحق چودھدری ایس ایچ او تھانہ روجھان اختر ہجبانی سمیت چاروں تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا اور قابضین سے دوکروڑو روپے مالیت کی 70 ایکڑ سرکاری اراضی واہ گزار کرلی گئی۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے ملتان روڈ اور خانیوال چوک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس موقع پر ہوٹلز، سبزیوں و پھلوں کے سٹالز اور دیگر ریڑھیوں کو ہٹا یا گیا اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی دکاندار سامان دکان کی حدود میں رکھیں ہوٹلز کے مالکان،سبزیوں و پھلوں کے سٹالز اور ریڑھی بان سڑکوں کو تنگ کرنے کا باعث نہ بنیں۔ سڑکیں تنگ ہونے سے شہریوں کو آمدورفعت میں مشکلات کو سامنا کرنا پڑتا ہے اور حادثات رونما ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ کرواکے سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تجاوزات کرے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -