تحفظ عزا لانگ مارچ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے‘ ساجد نقوی 

  تحفظ عزا لانگ مارچ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے‘ ساجد نقوی 

  

ملتان (سٹی رپو رٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب کے صدر علامہ موسی رضا جسکانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ علمائکونسل پاکستان ایک پر امن اور وطن پرست جماعت ہے جو ہمیشہ قانون کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے لیکن کسی بھی حکومت نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیاانہوں نے کہا کہ سندھ کے 14فروی(بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)

 کا پر امن ”تحفظ عزا لانگ مارچ ہمارا“آئینی اور قانونی حق ہے۔سندھ اور پنجاب میں چہلم حضرت امام حسین علیہ کے جلوس میں پیدل شرکت کرنے والوں پر  درج ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدمات شہریوں کے حقوق کو غصب کرنے کے مترادف ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلاجواز مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین شہری آزادیوں کی ضمانت دیتا ہے جس سے دستبردار ہونا یااپنے حقوق سے پیچھے ہٹنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کا نظام ہی الٹا بنا دیا گیا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان پر ہی بلاجوازمقدمات درج کئے جارہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ یہ انتہائی قابل افسوس بات ہے کہ جنہوں نے  شہریوں کی حفاظت کرنا اور انہیں سہولیات فراہم کر نا تھیں وہی شہریوں پر بلاجواز مقدمات اور رکاوٹیں ڈالتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت بھی اپنے بنیادی شہری حقوق مجالس اور جلوسوں کے انعقاد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ سندھ حکومت 80سے زائد بلاجواز غیر آئینی ایف آئی آر ز فوری طور پر ختم کرے۔ مقدمات کے اخراج کے لیئے جنوبی پنجاب میں بھی سندھ جیسا لائحہ عمل بنا پڑا تو بنائیں گے۔

ساجد نقوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -