پی ٹی سی ایل گروپ کا 5G ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ 

پی ٹی سی ایل گروپ کا 5G ٹیکنالوجی کا محدود ماحول میں کامیاب تجربہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر) پاکستان میں مواصلاتی رابطوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام اداروں میں سے ایک پی ٹی سی ایل گروپ نے اسلام آباد میں اپنے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پر وقار تقریب میں 5G ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تقریب میں سید امین الحق، و فاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)
 شرکت کی۔5G کا ٹرائل غیر تجارتی بنیاد پر ایک محدود ماحول میں کیا گیا۔ تقریب میں شعیب احمد صدیقی، وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، میجر جنرل (ر) عامرعظیم باجوہ ہلال امتیاز(ملٹری)، چیئرمین، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، نے شرکت کی۔ حماد عبید ابراہیمی الزبی،پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرکے ساتھ ساتھ حکومت اور پی ٹی سی ایل کے سینئر عہدیدار اور بورڈ کے ممبران بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران سید امین الحق، و فاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن او ردیگر اہم شخصیات کو 5G  کے استعمال کے حوالے سے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ڈیموٹیسٹ کیسز میں ریموٹ سرجری، کلاوڈگیمنگ اور پاکستان میں 5G   ٹیکنالوجی ا یپلیکیشن کے بارے میں مکمل جائزہ پیش کیا گیا۔مزید برآں پی ٹی سی ایل گروپ  1.685گیگا بائیٹس فی سیکنڈ  (Gbps)  ڈان لوڈنگ سپیڈ کے ساتھ تیز ترین ڈیٹا کے حصول کے قابل بن گیا ہے۔  پی ٹی سی ایل گروپ نے 5G   ریموٹ سرجری کا بھی عملی مظاہرہ کیا جس سے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔ایکو سسٹم کے بننے کے بعد ڈاکٹرز دور دراز علاقوں میں ریموٹ سرجری کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اس سے سماجی اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی۔ 5G  تیز ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑ کر پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن میں مددگار ثابت ہوگاجس سے صنعتوں کے ساتھ ساتھ افراد کیلئے مواقع پیداہوں گے۔ یہ ٹیکنالوجی تعلیم، صحت عامہ، نقل وحمل، صحت، مینوفیکچرنگ سمیت دیگر شعبوں میں جدت لانے میں بھی معاون ہوگی۔ سب سے اہم یہ ٹیکنالوجی نہ صرف یوفون جیسے موبائل آپریٹرز بلکہ پی ٹی سی ایل جیسے فکسڈ لائن آپریٹرز جو فکسڈ وائرلیس سروس بھی فراہم کرتے ہیں ان کیلئے بہترین خدمات کی فراہمی اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے یکساں مواقع فراہم کرے گی۔ اس موقع پر، سید امین الحق،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا،  پی ٹی سی ایل کی طرف سے 5G ٹیکنالوجی کے کامیا ب تجربے کے اہم موقع پر موجودہونامیرے لئے باعث فخر ہے۔ منسٹری آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام وزیر اعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن اور براڈبینڈکی مکمل افادیت کے لئے پرعزم ہے اوروزیر اعظم کے وژن کو مزید لامحدود،تیز رفتار اور لچکدار بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ملک میں مواصلاتی رابطے معاشرتی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور  5G  ٹیکنالوجی یقینی طور پر پاکستان میں معاشی خوشحالی کے ماحول کو سازگار بنائے گی۔ اس موقع پر،شعیب احمد صدیقی،  وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اورٹیلی کمیونیکیشن اور چیئرمین پی ٹی سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا،  ہم ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے پابند ہیں۔ پی ٹی سی ایل گروپ کا کامیاب 5G ٹرائل آج ایک اہم قدم ہے جو پاکستان کی ڈیجیٹلائزیشن کی طرف راہ ہموار کرے گا۔ اس ٹیکنالوجی سے تعلیم، صحت، سیکیورٹی  اور کمیونیکیشن جیسے بہت سے شعبوں میں نئی راہیں کھلیں گی جو ہمارے ملک کے لئے مثبت معاشرتی اور معاشی اثرات مرتب کریں گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ندیم خان، قائم مقام سی ای او اورگروپ چیف فنانشنل آفیسر، پی ٹی سی ایل گروپ نے کہا  پی ٹی سی ایل ملک میں ہر شخص کی زندگی کے اہم جزو کے طور پر1947 سے قوم کی خدمت کررہا ہے۔ 5G ٹیکنالوجی کے کامیاب تجربے کے ساتھ ہمیں یہ یقین ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ای ہیلتھ، سمارٹ ہومزاینڈ سیٹیز، زراعت، خودکار گاڑیوں، کلاڈ کمپیوٹنگ، انٹرنیٹ آف تھنگز اور آٹیفیشل انٹیلیجنس کیلئے نئی حقیقتوں کو آشکار کرے گی۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی 5G   ٹیکنالوجی کے زریعے ریموٹ سرجری کا پاکستان میں پہلی مرتبہ کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا ہے جس سے پاکستان کے دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے لوگ دنیا میں کسی بھی جگہ دستیاب بہترین طبی سہولتوں سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔  پی ٹی سی ایل گروپ ملک کوڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی طرف لے جانے کیلئے پرعزم ہے جو حقیقی معنوں میں پاکستان میں کمیونیکیشن کے مستقبل کی ازسر نو سمت کا تعین کرے گا۔
تجربہ