حکومت بزور طاقت شہریوں کو خاموش  کرانے پر تلی ہوئی ہے‘ سید ذیشان احمد

حکومت بزور طاقت شہریوں کو خاموش  کرانے پر تلی ہوئی ہے‘ سید ذیشان احمد

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی حکومت کے اس رویے کی بھی مذمت کرتی ہے جو اپنے حقوق(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

 کی فراہمی کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پر تشدد اور جبر کی صورت میں روا رکھا جا رہا ہے۔ یہ رویہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ حکومت بزور طاقت اپنے ہی شہریوں کو خاموش کروانے پر تلی ہوئی ہے اور ہر مسئلے کا حل صرف جبر اور ظلم کو سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے سرکاری ملازمین پر ڈنڈے برسانا ظالمانہ حکومتی سوچ کا مظہر عمل ہے۔ جماعت اسلامی ہمیشہ مزدور اور مظلوم طبقے کی آواز بنی ہے۔ اب بھی جہاں ضرورت پڑی ہم حقوق کی آواز بلند کرنے والے کارکنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار میں آتے ہی عوام کی امنگوں کے خلاف کام کرنا شروع کردیئے ھیں، جس کی مثال اسلام آباد میں سرکاری ملازمیں پر ریاستی طاقت کا استعمال سب کے سامنے ہے، مزدوروں پر ظلم کرنے والی اس حکومت نے آتے جمہوریت، جمہوری روایات اور مزدور طبقے کے خلاف کام کرنا شروع کردیا ہے۔ مزدوروں کو زبردستی نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے، جبری برطرفیاں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کٹوتیاں کی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد میں سرکاری ملازمیں اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لیئے احتجاج کر رہے ہیں۔ جو ان کا جمہوری حق ہے۔ حکمرانوں نے ان ملازمیں کے مطالبات پر غور کرنے اور بات چیت کرنے کے  بجائے تشدد اور ڈنڈے کے ذریعے طاقت کا استعمال کیا۔ جو کے ایک آمرانا اور ظالمانہ اقدام ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر گرفتار ملازمین کو رہا کرے اور ان کے مطالبات تسلیم کرے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -