حکومت نے ایک بار پھر قیمتیں بڑھا  کر عوام پر بجلی بم گراا ہے‘ محمد نواز ناجی

حکومت نے ایک بار پھر قیمتیں بڑھا  کر عوام پر بجلی بم گراا ہے‘ محمد نواز ناجی

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ)چیف ایگزیکٹیو تحریک بحالی صوبہ بہاول پور محمد نواز ناجی نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت بڑھا کر عوام پر بجلی بم گرا دیا ہے۔ آئے(بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)

 روز بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا جاتا ہے۔ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 53پیسے فی یونٹ کے اضافہ سے ملک میں مہنگائی کا ایک اور طوفان برپا ہو گا۔ صنعتوں کی بندش سے عوام کے روزگار متاثر ہوں گے اور لوگوں کی خودکشیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ نواز ناجی نے کہا کہ بلاسوچے سمجھے اٹھائے گئے ان اقدامات سے معیشت کا جنازہ نکل گیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ سے زراعت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے اور گندم کی تیار ہوتی فصل کو بھی نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ ماچس سے لے کر زندگی کی ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے جبکہ گورکنوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لا کر عوام کا مرنا بھی مہنگا کر دیا گیا ہے۔ حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ حکمران سینیٹ انتخابات جیتنے کے لئے منڈیاں لگائے بیٹھے ہیں اور اپنی نااہلیوں اور کوتاہیوں کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال کر عوام کو بیوقوف بنانے میں مصروف ہیں۔

نواز ناجی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -