کٹھ پتلی وزیراعظم کی حکومت ناکام  ہوچکی ہے‘ علی حسن گیلانی

      کٹھ پتلی وزیراعظم کی حکومت ناکام  ہوچکی ہے‘ علی حسن گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈویژن بہاول پور کے صدر انجینئر جاوید اکبر،جنرل سیکرٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی اور سیکرٹری اطلاعات (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)
ملک شاہ محمد چنڑ  نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم عمران نیازی کی حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور آئے روز پیٹرولیم مصنوعات،بجلی،گیس کی قیمتں بڑھا کر عوام کی جیبیں کاٹ رہی ہے جبکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں غریب عوام سمیت متوسط طبقہ کی قوت خرید سے اس قدر باہر ہو چکی ہیں کہ غریب عوام خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں،ہوشربا مہنگائی نے سرکاری ملازمین سیمت غریب عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہیتو عمران خان کی نااہل حکومت کو فوری طور پر ہٹانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین پر پناہ تشدد،گرفتاریاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد نااہل حکمرانوں نے سرکاری ملازمین کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے دو سال بعد بھی 20، 25 فیصد ایڈھاک ریلیف پر ٹرخانے کا ڈرامہ رچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دگنا اضافہ کیاتھالیکن پی ٹی آئی حکومت نیسرکاری ملازمین کو مراعات دینے کے بجائے مہنگائی کے سمندر میں ڈبو دیا ہے۔
علی حسن