حکومت سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت  پر توجہ درہی ہے‘ جاوید اختر انصاری

  حکومت سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت  پر توجہ درہی ہے‘ جاوید اختر انصاری

  

 ملتان (جنرل رپورٹر) ایم پی اے، وزیر اعلی پنجاب کے کوآرڈینٹر حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سپیشل(بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

 بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن پالیسی کا اجرا کیا گیا ہے سپیشل بچوں کو مفت تعلیم، یونیفارمز، کتب، پیک ان ڈراپ اور ماہانہ وظیفہ دیا جارہا ہے میاں محمد ماجد کے ڈی او سپیشل ایجوکیشن ملتان بننے سے یقینا اس خطہ کے بچوں کو مزید بہترین سہولیات میسر آئیں گی وہ گز شتہ روز میاں محمد ماجد کو ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن ملتان ڈویڑن کا چارج سنبھالے پر مبارکباد دینے کے موقع پر کیا اس موقع پر حاجی جاوید اختر انصاری کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی اداروں میں سپیشل طلباکی ٹیکنیکل ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ سپیشل طلبا و طالبات کو معاشی اور معاشرتی طور پر مضبوط کیا جائے۔ دریں اثنا سماجی رہنما و صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، ایگزیکٹیو باڈی کے رکن رشید عباس خان اور سابق ڈی او سپیشل ایجوکیشن میاں فخر اقبال نے بھی میاں محمد ماجد کو ڈی او سپیشل ایجوکیشن کا چارج سنبھالنے پر ان کے دفتر میں جاکر انہیں مبارکباد پیش کی۔

جاوید اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -