ٹریفک حادثات میں 6افرادجاں بحق، خاتون کی خودکشی 

ٹریفک حادثات میں 6افرادجاں بحق، خاتون کی خودکشی 

  

 خانیوال‘ محسن وال‘ چوک سرور شہید‘ رحیم یار خان‘ صادق آباد (نمائندہ پاکستان‘ بیورو رپورٹ‘ سپیشل رپورٹر) ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے‘ گھریلو ناچاقی پر 30 سالہ خاتون نے خود کشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق کار اور ٹرک کے تصادم میں میاں بیوی اور سالہ جاں بحق۔تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے محلہ عید گاہ کا رہائشی شاہد لطیف اپنی بیوی, سالے اور  دیگرز کے ساتھ رحیم یار خان جا ریا تھا کہ جلالپور(بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

 پیر والہ کے قریب کار  ٹرک سے ٹکرانے کے  نتیجہ میں۔میاں بیوی اور سالہ افضل موقع جاں بحق ہوگئے جبکہ دو زخمی ہوئے. زخمیوں کا نشتر ہسپتال۔ملتے میں علاج جاری, لاشیں گھر پہنچا دی گئیں. چکنبر 560 کے رہائشی چوہدری صفدر شو روم والے کا بیٹا محمد عادل جو کہ ایجوکیٹر سکول چوک سرور شہید میں آٹھویں کلاس کا طالبعلم تھا اپنی پانچ سالہ بہن زینب بی بی کو لیکر جو نرسری کلاس میں پڑھتی ہے چوک سرور شہید آرہا تھا کہ اچانک دھند کے باعث محمد آباد کے قریب سامنے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا جسکے نتیجے میں دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے دونوں کو ٹی ایچ کیو ہستال لایا گیا یہاں محمد عادل زموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا جب کہ زینب بی بی کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے جبکہ محمد عادل کی میت ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے پہلا حادثہ تحصیل صادق آباد کے علاقہ شاکر کوٹ کی رہائشی 13 سالہ نادیہ بی بی کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک عبور کرنے کے دوران تیز رفتار کار نے بے قابو ہوکر کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دوسرا حادثہ ظاہر پیر کے رہائشی 45 سالہ اللہ نواز کے ساتھ پیش آیا جوکہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہا تھا کہ قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ورثا نے طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود اللہ نواز جانبر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا نامعلوم ڈرائیور گاڑیوں سمیت موقع سے فرار ہوگئے۔ صادق آباد قومی شاہراہ پر عالو گوٹھ کے قریب دھند کی وجہ سے آٹھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا،حادثہ میں چار گاڑیوں کے انجن بالکل تباہ ہو گئے دو گاڑیوں کے عملے کے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورزاوردیگرعملہ محفوظ رہے۔ صادق آباد کی رہائشی 30 سالہ نسیم بی بی نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہریلی گولیاں کھالیں حالت غیر ہونے پر ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں ہسپتال پہنچتے ہی نسیم بی بی جانبر نہ ہوپائی اور جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑ گئیجبکہ اقدام خودکشی کرنے والے دونوں افراد جن میں ظاہر پیر کی 35 سالہ مراداں بی بی اور راجن پور کے رہائشی 55 سالہ محمد نعمان کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -