مجلس احرار پاکستان کے امیر سیدالمہیمن بخاری  کے انتقال پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری

  مجلس احرار پاکستان کے امیر سیدالمہیمن بخاری  کے انتقال پر اظہار تعزیت کا ...

  

 ملتان (سٹی رپو رٹر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ پیر طریقت حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری کے انتقال (بقیہ نمبر53صفحہ 6پر)

پر مختلف رہنماؤں کی جانب سے تعزیت،افسوس اور دعائے مغفرت کا سلسلہ جاری ہے۔ مولانا عیسیٰ منصوری (لندن) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوھدری ضیاء الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ حضرت پیر جی رحمۃ اللہ علیہ عمر بھر اعلاء کلمۃ الحق کے علمبردار رہے اورتحفظ ختم نبوت کے محاذ کو سنبھالے رکھا، وہ خود داری میں اپنے عظیم والد کے نقش قدم پر چلتے رہے اور دنیوی مفادات ان کو کبھی رام نہ کرسکے، وہ جرأت وبے باکی اور استقامت کا استعارہ تھے ان کی محبت بھری یادیں زندگی بھر یاد رہیں گی۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا محمد اشر ف گجر، مولانا حافظ حیدر علی، عمران رشید بٹ اور مدثر صدیق نے مرکزی دفتر احرار لاہور میں میاں محمد اویس اور قاری محمد قاسم بلوچ سے مل کر قائد احرار کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ علاوہ ازیں دار بنی ہاشم ملتان میں انجینئر ملک آصف رفیق رجوانہ، ملک اعجاز رجوانہ،مولانا غلام یٰسین (میلسی) مولانا ارشاد احمد (دارالعلوم کبیروالہ) اور حضرت مولانا عمرفاوق بہلوی نے سید محمد کفیل بخاری، سید عطاء المنان بخاری اور سید عطاء اللہ ثالث بخاری سے ملاقات کر کے حضرت پیر جی مرحوم کی تعزیت کی اور کہا کہ تحریک ختم نبوت کی پر عظم جد و جہد میں فرزندانِ امیر شریعت کی ثابت قدمی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں مختلف احباب و شخصیات نے عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کر کے حضرت پیر جی صاحب رحمہ اللہ علیہ کی بلندی درجات کے لیے دعاء کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد احرار کے مشن کو جاری و ساری رکھنے کے لیے خانوادہ امیر شریعت اور مجلس احرار اسلام کے شانہ بشانہ چلیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف مکاتب فکر کے دینی رہنماؤں، علماء کرام، خطباء عظام اور ائمہ کرام آج خطبات جمعۃ المبارک میں حضرت پیر جیؒ کی سنہری خدمات کا تذکرہ کریں گے۔

اظہار تعزیت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -