نوجوان کو موت کے گھاٹ اتارنے والے دو  ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  نوجوان کو موت کے گھاٹ اتارنے والے دو  ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ...

  

ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شادی کی تیاریوں میں مصروف لڑکے کو موت کے گھاٹ اتارنے (بقیہ نمبر57صفحہ 6پر)

والے دو ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مخدوم رشید کے مطابق ملزمان محسن رضا اور عارف علی عثمان کے خلاف گزشتہ سال 25 اکتوبر کو مقدمہ نمبر 827 درج کیا گیا، مدعیہ نائلہ طاہر نے الزام عائد کیا کہ اسکے بھائی مزمل حسین اور مدعیہ کی دو بیٹیوں کی شادیوں کی تیاری جاری تھی کہ اس دوران ملزمان ایک پرانے تنازعہ کی بنا پر اپنے مسلحہ ساتھیوں سمیت گھر میں داخل ہوئے اور بھائی کے چہرے پر گولی ماری جو سر سے پار کرگئی دوسری گولی کندھے پر لگی۔ زخمی بھائی موقع پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا ملزمان نے سخت زیادتی کی ہے اس لیے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ جس پر عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔

ریمانڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -