مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا قیام‘ وی سی نشتر کی سربراہی  میں اہم اجلاس‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

  مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا قیام‘ وی سی نشتر کی سربراہی  میں اہم اجلاس‘ مختلف ...

  

ملتان (وقائع نگار)پنجاب حکومت اور وزارت صحت پنجاب کے تعاون سے ملتان کے علاقے ولایت آباد میں (بقیہ نمبر56صفحہ 6پر)

 سٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ میڈیکل ایجوکیشن میں منعقد ہوا۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد را، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ندیم خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر نصرت بزدار، ڈاکٹر سجاد مسعود اور ڈاکٹر زاہد سرفراز سمیت کنسٹرکشن کمپنی کے سینئر نمائندے ندیم شاکر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے ان سے متعلقہ شعبوں کی تعمیر اور ڈیمانڈ بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے بتایا کہ اس ہسپتال کی عمارت کی تعمیر کیلئے 4 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور ماں اور بچے کی صحت کے لئے مخصوص یہ سٹیٹ آف دی آرٹ 200 بستروں پر مشتمل ہو گا۔ اس ہسپتال میں خواتین کی زچگی، پیچیدہ امراض کے علاج کے ساتھ ساتھ بچوں کے علاج معالجے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور یہ منصوبہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -