بس اڈے سے مشکوک بیگ برآمد‘ اسلحہ‘ لیپ ٹاپ‘ بکدا نکلنے پر مسافر پولیس کے حوالے
بوریوالا (تحصیل رپورٹر) بس سٹیڈ میں مدینہ فلائنگ کوچ کے اڈے پر مشکوک مسافر کے بیگ سے اسلحہ۔لیب ٹاپ۔تیز دھار بگدہ اور دیگر سامان برآمد عملہ نے (بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)
پولیس کے حوالے کر دیا تفصیلات کیمطابق سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے مدینہ فلائنگ کوچ اڈے پر ایک شخص چیچہ وطنی جانے کیلئے ویگن سوار ہوا اور اپنا بیگ بھی ساتھ رکھ لیا اڈے عملہ اور سیکورٹی گارڈ نے شک ہونے پر مشکوک مسافر کے بیگ کی تلاشی لی تو اس میں سے دوعدد پستول۔میگزین۔تیز دھار بگدہ۔لیب ٹاپ۔دستانے۔الیکٹرونکس ڈیوائس۔اور دیگر سامان برآمد ہوا۔جس کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس کو دی جو موقع پر پہنچ گئی عملے نے مشکوک مسافر کو بیگ سمیت پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔
مشکوک بیگ