محنت کش کا بیٹا اور بیٹی پراسرار بیماری میں مبتلا چلنے پھرنے سے بھی معذور‘ امداد کی اپیل

محنت کش کا بیٹا اور بیٹی پراسرار بیماری میں مبتلا چلنے پھرنے سے بھی معذور‘ ...

  

 سرائے سدھو(نمائندہ خصوصی) غریب شخص کا بیٹا اور بیٹی پر اسرارمرض میں مبتلا،چلنے پھرنے سے معذور،تفصیلات کے مطابق سرائے سدھو کے رہائشی ربنواز پرویا کا  بیٹا (بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

عتیق الرحمان عمر دس سال اور  بیٹی مسفیرا عمر چھ سال ہے دونوں بہن بھائی پر اسرار مرض کا شکار ہیں آہستہ آہستہ چلنے پھرنے سے معذور  ہوگئے ہیں ربنواز  ایک محنتی مزدور ہے جمع پونجی بچوں کے علاج پر خرچ کرچکا ہے لیکن کسی قسم کا افاقہ نہیں ہوا ہورہا ربنواز نے بتایا کہ ڈاکٹرز کوئی مرض بتاتے بھی نہیں  مزید کہا کہ سرکاری ہسپتال لیجاتا ہوں تو ڈاکٹرز سنجیدہ ہی نہیں لیتے اپیل کرتا ہوں کہ کوئی  مخیر شخص  میرے بچوں کا علاج کروادے رابطہ کے لئے 03468344996 ہے یا اعلی حکام سرکاری خرچ پر علاج کا بندوبست کردیں۔

اپیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -