ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ  کامیاب ہوگی‘ عظمیٰ بخاری

ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ  کامیاب ہوگی‘ عظمیٰ بخاری

  

 خانیوال (نمائندہ پا کستان)ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیداواران حکومت کیتمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے مہنگائی اور بد حالی (بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)

کا شکار عوام سلیکٹیڈ اور اسکے نا اہل نمائندوں کو ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے ضلعی سیکرٹری اطلاعات خانیوال غلام شبیر ساقی سے ملاقات کے دوران کیا. عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر آباد کی صوبائی سیٹ پر مرحوم لیگی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کی بیوہ طلعت شوکت اور ڈسکہ میں قومی اسمبلی کی نشست پر سابق سینئر و ہر دلعزیز لیگی ایم این اے مرحوم افتخارالحسن شاہ المعروف پیر ظاہرے شاہ کی صاحبزادی سیدہ نوشین افتخار کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ ان کا الیکشن عوام لڑ رہی ہے اور عوام کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی.ضلعی سیکرٹری اطلاعات خانیوال غلام شبیر ساقی نے لیگی امیدواران کی کامیابی کے لئے بھر پور انتخابی مہم چلانے, کامیاب جلسے کرنے اور بالخصوص قائد ن لیگ میاں نواز شریف کے بیانیے کو قریہ قریہ کوچہ کوچہ پہنچانے پر عظمی بخاری کے مثالی کردار کو سراہتے ہوئے انہیں پارٹی کی مقبول و موثر ترین آواز قرار دیا.غلام شبیر ساقی نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کی ہدایت و حکم پر جمعہ 12 فروری سے ڈسکہ و  وزیر آباد کی الیکشن مہم جوائن کر لینگے اور ان شائاللہ دونوں شہروں میں مریم نواز شریف کے جلسے مثالی ہونگے۔

عظمیٰ بخاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -