حکومت ترقیاتی کام کرانے میں ناکام ہوچکی ہے‘ ملک قسور لنگڑیال
روہیلانوالی(نامہ نگار) روہیلانوالی اور گردونواح میں آج بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ترقیاتی کام کرانے میں ناکام ہو چکی ہے۔ سابق ایم پی اے ملک قسو(بقیہ 50نمبرصفحہ 6پر)
ر لنگڑیال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ترقیاتی کام عوام کے سامنے ہیں اس لیے آج بھی میری مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اس لیے مذموم حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔2 سال بعد عوام سے کس منہ سے ووٹ مانگنیجائیں گے۔عوام سمجھدار اور تعلیم یافتہ ہے مگر ان کو مایوسی ہوگی سرکاری ملازمین خصوصا اساتذہ کرام پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل برسانا حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔مہنگائی کنٹرول کرنا حکومت کی بس کی بات نہیں جھوٹے وعدوں کی قلعی کھل چکی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیاستدانوں کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا رہی ہے مگر اب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔عام آدمی کا جینا محال ہو کر رہ گیا ہے۔
ملک قسور