محکمہ ایکسائز ملتان آفس میں کروڑوں  کی خورد برد پر تحقیقات شروع

 محکمہ ایکسائز ملتان آفس میں کروڑوں  کی خورد برد پر تحقیقات شروع

  

 ملتان (وقائع نگار)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان آفس میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا معاملہ،ڈائریکٹر جنرل اینٹی(بقیہ نمبر51صفحہ 6پر)

 کرپشن گوہر نفیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔جبکہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ،سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے، محمد عامر ڈپٹی ڈائریکٹر تحقیقات اور راشد تھہیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحقیقات ملتان پر مشتمل انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،زرائع کے مطابق گاڑیوں کی رجسٹریشن میں 5 کروڑ 90 لاکھ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا تھا، ڈی جی اینٹی کرپشن نے انکوائری ٹیم کو دو ہفتے کے اندر کاروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تحقیقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -